نئی دہلی ،7دسمبر(ایجنسی)
نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کو بڑا قانونی جھٹکا لگا ہے. انہیں اب عدالت میں پیش ہونا پڑے گا. سونیا اور راہل نے پیشی سے چھوٹ کے لئے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا لیکن ہائی کورٹ نے ان کی مانگ کو مسترد کر دیا- سونیا گاندھی اور
راہل گاندھی کو منگل (کل) پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہونا پڑے گا. اس معاملے میں دونوں رہنما ملزم ہیں ان کے اوپر دھوکہ دہی کا الزام ہے. کانگریس ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی.
جسٹس سنیل گوڑ نے اپنے فیصلے میں کہا، درخواستوں کو مسترد کیا جاتا ہے. انہوں نے ذاتی طور پر نچلی عدالت میں پیش ہونے سے چھوٹ دینے کے لئے سونیا اور راہل کی ایک اور درخواست بھی نامنظور کر دی.